18 مئی 2025 - 13:59
مآخذ: ارنا
پاکستانی میڈیا: شہباز شریف اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے

پاکستان کے جیو نیوز نیٹ ورک نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے صدر ایران کی جانب سے ایران کے دورے کی سرکاری دعوت قبول کر لی ہے، اور وہ اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایران کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ہفتہ کی رات ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد شہباز شریف مسعود پزشکیان کی دعوت پر اگلے ہفتے تہران آئیں گے۔
جیو نیوز نیٹ ورک نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے صدر ایران کی جانب سے ایران کے دورے کی سرکاری دعوت قبول کر لی ہے، اور وہ اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران اور اسلام آباد نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے قریبی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha